میڈیاکےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
انھوں نے یہ فتح کئی کلیدی ریاستوں میں یک بعد دیگرے کامیابی کے بعد حاصل
کی، حالانکہ گذشتہ کئی ماہ سے رائے عامہ کے جائزوں میں
کلنٹن کو ان پر
برتری حاصل تھی۔
فلوریڈا، اوہائیو اور شمالی کیرولائنا جیسی اہم سوئنگ سٹیٹس میں ٹرمپ کی کامیابی نے ان کی فتح کا راستہ ہموار کیا۔
عالمی مارکیٹوں میں اتھل پتھل جاری ہے اور ڈاؤ میں 800 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی ہے۔